سور اور کتوں کی غیر قانونی لڑائی ، 8 افراد کے خلاف مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) غیر قانونی طور پر سور اور کتوں کی لڑائی کروانے کے الزام میں بااثر زمیندار سمیت 8 افراد کے۔۔۔
خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سینئر وائلڈ لائف رینجرز سرکل کوٹ ادو ہارون رشید کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق کھر غربی کے علاقے میں چند افراد پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 ترمیمی ایکٹ 2025 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانوروں کی لڑائی کرا رہے تھے ۔ اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان میں ملک جہانگیر میلادی کھر، ظہور احمد کھر، حمیدالرحمٰن لنگاہ، عطا محمد عرف عمر لنگاہ، محمد حمزہ لنگاہ، محمد عمران کھر، طاہر عباس لنگاہ اور دیگر شامل ہیں۔