فاروق احمد شاہ کی نماز جنازہ ادا،قل خوانی کل ہوگی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیرانکم سپورٹ پروگرامسید غضنفر عباس بخاری کے بڑے بھائی سید فاروق احمد شاہ کی نماز جنازہ شمالی عید گاہ میں ادا کردی گئی،قل خوانی کل ہوگی۔
نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدرمیر آصف خان دستی،سابق ایم پی اے سرداراشرف خان رند،سابق چیئرمین بلدیہ کوٹ ادو ملک شاہد حسین بریار، میاں رفیق احمد قریشی، پیر ماجد شاہ گیلانی، ملک غلام یسین گوگانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈیرہ ڈویژن،جنرل سیکرٹری بار ممتاز احمد،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق، سٹی صدر ملک محمد نواز ملکی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات تونسہ شریف لالہ طاہر بشیر،کاشف منگلا،عثمان غنی آرائیں، رمضان جگنو،قاضی عمران،ڈاکٹر ذیشان بخاری، رائے ثاقب پرہاڑ،رانا عبدالعزیز،جاوید شاہ سابق کونسلر، الطاف ڈکھنہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل بروز منگل بعدنمازعصرشمالی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔