افطاری کے دوران گھر میں سانپ داخل، ریسکیوٹیم نے پکڑ لیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نواحی علاقہ بستی حیات میں افطاری کے وقت گھر میں سانپ داخل ہونے سے اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تمام افراد فوری طور پر گھر سے باہر نکل آئے اور مدد کے لیے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور سانپ کو زندہ پکڑ لیا۔ ریسکیو جوانوں نے اپنی افطاری مؤخر کرا کر عوامی خدمت کو ترجیح دی جسے اہل علاقہ نے سراہا۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے ایک ممکنہ خطرہ ٹل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ہر مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لیے موجود ہوتے ہیں۔