چیس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کردیا گیا

چیس ایسوسی ایشن کی  ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کردیا گیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر) چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کی نئی ایگزیکٹو کونسل برائے مدت 2026-2030ء کا اعلان کر دیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق یہ انتخابات سپورٹس بورڈ پنجاب کی نگرانی میں شفاف اور آئینی طریقہ کار کے تحت منعقد ہوئے جس میں جنرل باڈی کے اکثریتی اراکین نے حصہ لیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نعیم رؤف صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ شطرنج کے انتظامی امور میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے ایک تجربہ کار منتظم ہیں۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انعام اللہ اعوان سینئر وائس پریزیڈنٹ ہوں گے جو سرکاری محکمے میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ایسوسی ایشن نے چار وائس پریزیڈنٹ مقرر کئے ہیں جن میں پروفیسر طاہر رضا عابد (وہاڑی)، شیخ ابوذر (بہاولپور)، ملک شہباز ببر (مظفرگڑھ) اور ڈاکٹر اعجاز اصغر (شیخوپورہ) شامل ہیں۔راجہ گوہر اقبال (راولپنڈی) کو دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے جو گزشتہ برسوں میں 1700 سے زائد شطرنج ٹورنامنٹ منعقد کر چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں