قومی مفاد پر پوری کو متحد ہونا ہوگا ، ملک نسیم

قومی مفاد پر پوری کو  متحد ہونا ہوگا ، ملک نسیم

ملتان( لیڈی رپورٹر )پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ۔۔۔

پاکستان اس وقت ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کے خلاف نبرد آزما ہے ایک طرف اسرائیل و امریکا اپنی بربریت کا مظاہرہ ایران کے خلاف کر رہا ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں اور دوسری طرف بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کی دہشت گردی کے خلاف ہماری بہادر پاک فوج لڑ رہی ہے۔اس وقت پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ قومی مفادات کے امور پر ہر پاکستانی اور ہر سیاسی جماعت کا ایک ہی پیج، ایک ہی چہرہ اور یک آواز ہونا چاہیے ۔ کابل رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی عزم کرتی ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی سازشیں پک رہی ہیں، ہم اُن کا مِل کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں