کروڑوں کی فصل ہڑپ کرنے کے بعد شہری پر قاتلانہ حملے

 کروڑوں کی فصل ہڑپ کرنے کے بعد شہری پر قاتلانہ حملے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)کرم پور میں کروڑوں کی فصل ہڑپ کرنے کے بعد شہری پر قاتلانہ حملے ،

پولیس خاموش تماشائی وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے انصاف کی اپیل؛ بااثر ملزمان کی جانب سے متاثرہ شہری اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ۔تفصیل کے مطابقکرم پور کے رہائشی طاہر خان نے بااثر افراد کی جانب سے کروڑوں روپے کی فصل ہڑپ کرنے اور قاتلانہ حملوں کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ متاثرہ شہری کے مطابق انہوں نے طاہر وسیر کے رقبہ پر مکئی کی فصل کاشت کی تھی، جو سال 2024 میں پکنے کے بعد ملزم طاہر وسیر نے راؤ شکیل، عامر بھٹی اور راؤ وقار کے ساتھ مل کر خرد برد کر لی۔ طاہر خان کے مطابق ہڑپ کی گئی فصل کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ روپے بنتی ہے ۔طاہر خان نے بتایا کہ جب انہوں نے تھانہ کرم پور میں شکایت درج کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں