ترقیاتی سکیموں کیلئے 44 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

ترقیاتی سکیموں کیلئے 44 کروڑ روپے کے فنڈز  منظور

ستائیس کروڑ کی لاگت سے گھنٹہ گھر تا نواں شہر چوک، فش مارکیٹ سے دولت گیٹ، ڈیرہ اڈا ،چوک کمہارا ں سے سہو چوک تک سڑکوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ، حکام گیلانی فلائی اوورز پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی مکمل ، لائٹس کو فعال کر دیا گیا،چیف میٹروپولیٹن اقبال خان کی گفتگو

ملتان ( نعمان خان بابر سے )میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سڑکوں کے تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے تیرہ نئی سکیموں کے لئے چوالیس کروڑ روپے کا فنڈ منظور ہونے پر ٹینڈر جاری جبکہ ستائیس کروڑ کی لاگت سے گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک، فش مارکیٹ سے دولت گیٹ، ڈیرا اڈا اور چوک کمہارا ں سے سہو چوک تک سڑکوں کی تعمیر مکمل ، گیلانی فلائی اوورز پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہونے پر لائٹس کو فعال کر دیا گیا ، نئے اور پرانے منصوبے مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسائل حل ہونے کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا جس کے لئے کاوشیں تیز کر دیں ۔چیف میٹرو پو لیٹن کارپوریشن اقبال خان کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ستائیس کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جبکہ گیلانی فلائی اوورز پر سٹریٹ لائٹس کو بھی فعال کر دیا گیا ہے جبکہ تیرہ نئی سکیموں کے لئے چوالیس کروڑ روپے کے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں اس حوالے سے چیف میٹرو پو لیٹن کارپوریشن اقبال خان نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ نئی سکیموں میں بوہڑ گیٹ سے پل شوالا روڈ ، کڑی افغانان روڈ، پیر خورشید کالونی ،سکندری روڈ، انصار کالونی اور لیڈیز پارک والا روڈ شامل ہے جس کے بننے سے ٹریفک کے مسائل بھی کافی حد تک حل ہو جائیں گے اقبال خان نے کہا کہ شہر میں مختلف فلائی اوورز پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں کافی حد تک اضافہ ہوگا تاہم سٹریٹ لائٹس کی تاروں کو چوری سے بچانے کے لئے زیادہ اونچائی پر تار اور لائٹس لگا رہے ہیں جن کی نگرانی کے لئے کارپوریشن ملازمین بھی وقتا فوقتا ڈیوٹی دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں