قیدیوں کیلئے مزید تربیتی پروگرام منصوبے شروع کرنے کا اعلان

قیدیوں کیلئے مزید تربیتی پروگرام منصوبے شروع کرنے کا اعلان

جیلوں میں مزید کارخانے لگائے جا رہے ،تیار شدہ اشیاء کا 25 فیصد منافع قیدیوں کو دیا جائے گا،پرزن ویلفیئر سٹورز بھی قائم کیے جا رہے ہیں :آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر

 ملتان (کورٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے جیلوں قیدیوں کیلئے مزید تربیتی پروگرام، منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا ، ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے بعد آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ چھٹیوں کے باوجود ستر ہزار قیدیوں کی دو لاکھ عزیز واقارب سے ملاقاتیں کروائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور جیلوں میں مزید کارخانے لگائے جا رہے ہیں جہاں اشیاء ضروریہ کی پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔آئی جی نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ قیدیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی اقدامات اور پروجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں۔ تیار شدہ اشیاء کا 25 فیصد منافع قیدیوں کو دیا جائے گا۔ پرزن ویلفیئر سٹورز بھی جیلوں میں قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ معیار بہتر بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر قیدیوں کو خصوصی کھانے فراہم کیے جاتے ہیں اور انہیں بچھڑوں سے ملانے کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے ۔ ضرورت سے زیادہ پیدا ہونے والی مصنوعات بیرون ملک فروخت کی جا سکتی ہیں۔ نئی بیرکس اور اضافی جیلیں بنانے کے منصوبے بھی جاری ہیں اور ان منصوبوں کے لیے فنڈز دستیاب ہیں۔ آئی جی نے یقین دلایا کہ تمام اقدامات قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جیلوں کے انتظامی معیار کو بلند کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔منصوبوں کیلئے پاس فنڈز موجود ہیں ،انہوں نے کہا ہے قیدیوں کو سپیشل کھانے دیئے جاتے ہیں۔ کام کرنے کے لئے ہمارے پاس تربیت یافتہ لوگ موجود ہیں۔ اگر ضرورت سے زیادہ مال بنا تو باہر بھی فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں