عید پر صفائی کے بہترین انتظامات

 عید پر صفائی کے بہترین انتظامات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید الفطر کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن \"ستھرا پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں مثالی صفائی کے انتظامات کیے گئے ۔

 ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی قیادت اور ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب نادر عباس کی سربراہی میں ستھرا پنجاب ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں بلا تعطل صفائی کے کام کو یقینی بنایا۔عید کے دوسرے روز بھی تعطیلات کے دوران صفائی کے خصوصی سکواڈز اور ورکرز نے شبانہ روز محنت جاری رکھی، جس سے شہر میں صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول قائم رہا۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت، لگن اور ذمہ داری کو کھلے عام سراہا اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں