زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے ، کسان اتحاد کا مطالبہ
ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر )پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں۔۔۔
پاکستان کو زراعت کو اولین ترجیح دینا ہوگی اور فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال ہے اور حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، ایسے میں پاکستان کے پاس بارڈر سکیورٹی کے ساتھ فوڈ سکیورٹی بھی ایک بڑی طاقت ہے ۔