540 گرام چرس برآمد،ملزم گرفتار
خان گڑھ(نامہ نگار)پولیس تھانہ خان گڑھ کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، ملزم سے 540 گرام چرس برآمد
، مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کردیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس ٹیم نے ملزم کاشف سلیم سے 540 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ،ملزم کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے بند حوالات کردیا۔