ایل ایل بی داخلہ ٹیسٹ 2026 کا نیا شیڈول جاری
ایچ ای سی نے پانچ سالہ لا پروگرام کیلئے تین ایل اے ٹی ٹیسٹ مقرر کر دیئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پانچ سالہ انڈرگریجویٹ ایل ایل بی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلئے سال 2026 کے آخری تین لا ایڈمیشن ٹیسٹ (LAT) کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق یہ امتحان ان امیدواروں کیلئے لازمی ہے جو ایچ ای سی یا پاکستان بار کونسل سے تسلیم شدہ اداروں میں قانون کے پروگرامز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔وہ طلبہ جنہوں نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ یا گریڈ 12 مکمل کر لیا ہے ، یا نتائج کے منتظر ہیں، وہ بھی ٹیسٹ کیلئے اہل ہیں۔ ٹیسٹ میں انگریزی، جنرل نالج، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، اردو، بنیادی ریاضی، مضمون اور ذاتی بیان شامل ہوں گے ۔