نکاح پر نکاح ، عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

نکاح پر نکاح ، عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( کرائم رپورٹر)راجہ رام پولیس نے نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔

پولیس کو زاہد نے بتایا کہ میری اہلیہ اغوا ئہوئی جس کا مقدمہ درج کرایا تھا ،اچانک بیوی آئی اور بتایا کہ اس نے کسی اور سے نکاح کرلیا ہے ،بیوی نے نکاح پر نکاح کرکے جرم کا ارتکاب کیا ۔پولیس نے شہری زاہد کی بیوی ،مشاہد حسین اور قاری اسلم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں