16سال سے مفرور اور 5لاکھ روپے سر کی قیمت والا اشتہاری گرفتار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پولیس نے 16سال سے مفرور اور 5لاکھ روپے سر کی قیمت والے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سنانواں کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری غلام شبیرلشاری سکنہ عیسن والا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزم 16سال سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا۔