ورکشاپ کا اہتمام
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ میں تمام ضروری میٹریل، ٹرانسفارمرز اور آلات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
تاکہ کسی بھی فیڈر یا علاقے میں خرابی کی صورت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جا سکے ۔انہوں نے یہ ہدایات ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ وہاڑی کے دورے کے موقع پر جاری کیں۔ اس دوران انہوں نے گرمی کے موسم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹرانسفارمرز کی دستیابی، مرمتی سرگرمیوں، ایمرجنسی رسپانس پلان اور ورکشاپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔