پنجند کینال سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی

 پنجند کینال سے ملنے والی نامعلوم  خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجند کینال سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی نعش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے نعش ہسپتال کے سردخانے منتقل کرکے ورثا کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

 تفصیل کے مطابق دو روز قبل پنجند کینال ہیڈ ملکانی کے نزدیک سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی جس کی شناخت کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات کئے گئے تاہم تاحال کامیابی نہ مل سکی۔ پولیس نے نعش کو ہسپتال کے سردخانے منتقل کردیا ہے جبکہ ورثا کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد نعش پنجند کینال میں پھینکی گئی تھی۔ پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں