اوباش کی پانچویں کلاس کے طالب علم سے زیادتی

اوباش کی پانچویں کلاس کے  طالب علم سے زیادتی

وہاڑی،گگومنڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) اوباش کی پانچویں کلاس کے طالب علم سے زیادتی۔

نواحی گاؤں187ای بی کے رہائشی محنت کش عبدالمناف بھٹی کا9سالہ بیٹاجوپانچویں کلاس کاطالب علم ہے گلی میں کھیل رہاتھاکہ اس دوران دیہہ ہذاکاہی رہائشی تنویر احمد بھٹی ورغلاکراسے نزدیکی فصلوں میں لے گیاجہاں اس نے بچے کوہوس کانشانہ بنا یا۔متاثرہ بچے نے بتایاکہ ملزم اسے پہلے بھی کئی بارزیادتی کرچکا ہے اورڈرادھمکاکرخاموش کرا دیتا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں