منہاج القرآن لودھراں کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین

منہاج القرآن لودھراں کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین

پرنسپل کے اعزاز میں عشائیہ، سماجی ومذہبی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا

لودھراں (سٹی رپورٹر) منہاج القرآن اسلامک سنٹر اینڈ شریعہ کالج کی بہترین تعلیمی اور دینی کارکردگی کے اعتراف میں کالج کے پرنسپل علامہ نصیر احمد بابر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں چودھری عبدالغفار سنبل اور ایم ڈی سنبل پولٹری چودھری محمد طاہر سنبل نے سنبل ہاؤس لودھراں میں کیا۔تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن رانا طاہر، سابق صدر لودھراں پریس کلب شیخ معراج الدین، ایم ڈی ماڈل سبزی منڈی شیخ سیف الدین سیفی، ضلعی صدر منہاج علما کونسل رانا اشرف علی خان، ملک رمضان آرائیں، ملک کامران تاج، ملک حاجی اللہ یار، ملک عبدالمالک، شیخ نعیم اور نعمان محمود مصطفوی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر اینڈ شریعہ کالج کی علمی، تعلیمی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے ادارے کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی منہاج القرآن لودھراں کے مشن اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر چودھری محمد طاہر سنبل نے تمام مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں پرنسپل علامہ نصیر احمد بابر نے چودھری محمد طاہر سنبل کی صاحبزادی کو ایم بی بی ایس کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں