میلسی ریلوے سٹیشن پر سہولتیں نایاب، مسافر وں کومشکلات

میلسی ریلوے سٹیشن پر سہولتیں نایاب، مسافر وں کومشکلات

شدید گرمی کے باوجود ٹھنڈے پانی، بیٹھنے کیلئے سایہ دار انتظار گاہ کا انتظام نہیں مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر نئی ٹرین شروع ، سہولتیں دینے مطالبہ

میلسی (نامہ نگار)اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری اسدر خان شیروانی نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشن میلسی پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گرمی کی شدت کے باوجود پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام موجود نہیں جبکہ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ بھی میسر نہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ بڑی تعداد میں مسافر ریلوے سٹیشن آتے ہیں لیکن شدید گرمی میں انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رہنا پڑتا ہے ۔ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مسافروں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسدر خان شیروانی نے کہا کہ اس وقت میلسی کے شہریوں کے لیے صرف فرید ایکسپریس کی آمد و رفت ہے ، جو علاقے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید ٹرین سروسز کی ضرورت ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا کہ پاکپتن۔سمہ سٹہ سیکشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے تیز رفتار ’’بابا بھلے شاہ ایکسپریس‘‘چلائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ٹرین کے اجراء سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ریلوے حکام سے سٹیشن پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں