مریضہ سے ناروا سلوک، نرس اور ڈاکٹر کے بیانات ریکارڈ

مریضہ سے ناروا سلوک، نرس اور ڈاکٹر کے بیانات ریکارڈ

کمیٹی نے معاملہ مزید کارروائی اور احکامات کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا

میاں چنوں (سٹی رپورٹر )تحصیل ہسپتال میں  مریضہ کیساتھ مبینہ نامناسب رویے کی شکایت پر انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ۔ رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا جبکہ ڈیوٹی پر موجود نرس اور ڈاکٹر کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے معاملہ مزید کارروائی اور احکامات کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف آفیسر میاں چنوں سمیرا کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ دوسری جانب متاثرہ فریق نے کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شفاف تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کی سربراہی میں نئی کمیٹی تشکیل نہیں دی جاتی وہ اپنا مؤقف پیش نہیں کریں گے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو درخواست دے کر موجودہ کمیٹی ختم کرنے اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کی زیر نگرانی نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی استدعا کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں