رکن اسمبلی کا فریضہ قانونی سازی میں اعانت،اقبال سراج
افراد معاشرہ مل کر محنت کریں تو ملک جلد ترقی یافتہ بن سکتا ہے ،گفتگو
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایم پی اے رانا اقبال سراج کے چین کے دوسرے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر ممبر مینجمنٹ کمیٹی رانا محسن غفار نے بستی ڈیرہ محمدی کے دوستوں کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی اور چین کے کامیاب دورے پر رانا اقبال سراج کو گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر رانا اقبال سراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب دورے پر انہیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ انہیں ملتان کی نمائندگی کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ملتان اور اپنی برادری کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی کی ذمہ داری قانون سازی اور ملک کی ترقی کے لئے مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔
اگر ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب گلی، نالی کی سیاست سے آگے بڑھ کر قومی ترقی اور عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دینا ہوگا۔ملاقات کے دوران راؤ محمد دلدار، رانا فوجی قدیر احمد، رانا واجد علی، راؤ شکیل ، رانا محمد علی، راؤ محمد توفیق، رانا اختر علی، رانا محمد ناصر، رانا محمد شفیق، رانا دانش ناصر، رانا نعمان غفار اور راؤ زاہد بھی موجود تھے ۔