کپاس کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے سرگرمیاں تیز

 کپاس کو نقصان دہ کیڑوں سے  محفوظ رکھنے کیلئے سرگرمیاں تیز

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کپاس کی بہتر پیداوار اور فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ زراعت کی سرگرمیاں تیز۔

ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت ملتان محمد رمضان عاسی، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت وہاڑی محفوظ الحق اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زرناب صابر ، راؤ محمد آصف کے ہمراہ کپاس کی فصل کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں فصل کی صورتحال کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے فیلڈ سرگرمیاں تیز کپاس کی فصل پر تھرپس، سفید مکھی اور سبز تیلہ کے حملوں کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ کاشتکاروں کو بروقت تدارکی اقدامات اور جدید زرعی سفارشات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ پنجاب میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور محکمہ زراعت کا ہدف کسانوں کو بھرپور فنی رہنمائی فراہم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ موبائل پیسٹ سرویلنس اسکواڈز تمام تحصیلوں میں متحرک ہیں اور فصلوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان دہ کیڑوں کے حملے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر معروف زمیندار مدثر اقبال بھارہ ، راؤ محمد آصف نے محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں افسران کی موجودگی اور بروقت رہنمائی سے کسانوں کو کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں