واپڈاملازمین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح، تصورجاوید

واپڈاملازمین کے حقوق کا  تحفظ اولین ترجیح، تصورجاوید

ملتان (خصوصی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کینٹ سب ڈویژن کے 8 جون کو ہونے والے انتخابات کے ۔۔

سلسلے میں امیدوار برائے سیکرٹری تصور جاوید رانا نے کہا ہے کہ اگر کارکنان نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کیا تو وہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے جائز حقوق کا حصول ان کی اولین ترجیح ہے ۔ سروس سے متعلق مسائل، ترقیوں، مراعات اور فلاح و بہبود کے لئے ہر فورم پر مؤثر آواز اٹھائی جائے گی۔تصور جاوید رانا نے کہا کہ ان کے منشور کا بنیادی مقصد مزدوروں کے وقار، عزت نفس اور پیشہ ورانہ احترام کا تحفظ ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں