انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 10 جون سے شروع

انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن  شپ 10 جون سے شروع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 10 جون سے ملتان میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں ڈی ایس او ملتان عدنان نعیم، ٹی ایس او صدر فاروق لطیف، ٹی ایس او ملتان سٹی نور خان قیصرانی، ڈویژنل کوچز مرزا عدنان، شاہد گل، ناصر حسین، سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک مرتضیٰ اور بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی خواجہ حسن ودو نے شرکت کی۔ جبکہ وہاڑی، لودھراں اور خانیوال کے ڈی ایس اوز اور ٹی ایس اوز نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں