گگو منڈی :جملیرا روڈ پر مسجد کے سامنے گندا پانی جمع

گگو منڈی :جملیرا روڈ پر مسجد کے سامنے گندا پانی جمع

بزرگ، نوجوان اور بچے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ، کارروائی کا مطالبہ

 گگو منڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 283 ای بی جملیرا روڈ پر مسجد کے سامنے گندے پانی کے جمع ہونے کا مسئلہ ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کر گیا ہے مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے بزرگ، نوجوان اور بچے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بدبو اور آلودگی کے باعث بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ مسئلے کے مستقل حل نہ ہونے پر اہلِ دیہہ نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ بار بار نشاندہی کے باوجود صرف وقتی اقدامات کیے جاتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا۔ اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، چیف آفیسر ضلع کونسل وہاڑی اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے اور مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں