اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، اے سی
چوک سرورشہید(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید ملک محمد اقبال لانگ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کوٹ ادو مینارٹی ریڈریسل کمیٹی کے وفد نے مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ڈویژنل صدر اور گریونیس ریڈریسل مینارٹی کمیٹی ضلع کوٹ ادو کے کوآرڈینیٹر کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس چوک سرورشہید میں ملک محمد اقبال لانگ سے ملاقات کی۔ وفد نے تحصیل بھر کی اقلیتی برادری کو درپیش مسائل تحریری طور پر پیش کیے۔