شہر کی تزئین کیلئے بہترین انتظامات کررہے ، وسیم حسن
ملتان ہارٹیکلچر اتھارٹی کا اجلاس ، محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ایم ڈی سید وسیم حسن کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ہارٹیکلچر ونگ کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں جلوسوں کے روٹس پر گرین بیلٹس، چوکوں اور اہم شاہراہوں کی صفائی، لینڈ اسکیپنگ اور تزئین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مالی اور سینیٹری ورکرز جلوس گزرگاہوں پر اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں سرانجام دیں۔اجلاس میں پارکوں میں پانی کی فراہمی، شجرکاری بہتر بنانے اور شہری گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔ میٹرو روٹ، فلائی اوورز اور شہر کی دیواروں پر پینٹنگ اور خوبصورتی کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔سید وسیم حسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین وژن کے تحت محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں صفائی، لینڈ اسکیپنگ اور تزئین و آرائش کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔