وہاڑی میں شہادتِ فاروق اعظمؓ پر محفلِ پاک کا انعقاد
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی)مسجد گنبد خضریٰ اور مسجد انتظامیہ کے زیر اہتمام شہادتِ سیدنا فاروقِ اعظمؓ کے سلسلے میں محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مولانا محمد الطاف ڈوگر شکوری نے خصوصی خطاب کیا۔
محفل میں حضرت فاروقِ اعظمؓ کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپؓ کے قبولِ اسلام سے اسلام کو قوت ملی اور دورِ خلافت میں عدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم ہوئیں۔ محفل کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سمیع اللہ کرامتی رزاقی نے کی جبکہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد عزیر نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض راؤ سجاد قادری نے انجام دیے جبکہ حافظ فیضان رسول نے نعت پیش کی۔