وہاڑی پولیس کی کارروائیاں، دو بچے بازیاب کرا لئے

وہاڑی پولیس کی کارروائیاں، دو بچے بازیاب کرا لئے

سات سالہ تانیہ اور سات ماہ کا بچہ ورثاء کے حوالے ، لواحقین کا اظہار تشکر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی وہاڑی اور تھانہ فتح شاہ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو کمسن بچوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے چڑیا گھر سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چند روز قبل 55 ڈبلیوبی کی رہائشی بچی تانیہ اپنے والد کے ساتھ چڑیا گھر میں موجود تھی کہ 86ڈبلیوبی کے رہائشی ملزم شاہد ولد خورشید نے اسے بہلا پھسلا کر اغوا کر لیا اور فرار ہو گیا۔بچی کے والد سجاد کی درخواست پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچی کو بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا۔دوسری کارروائی میں تھانہ فتح شاہ پولیس نے 7 ماہ کے کمسن بچے کو بھی بحفاظت بازیاب کر کے والدہ کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں