ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت، معیار پر زور

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت، معیار پر زور

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے جاری ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے استعمال اور سکیموں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مختلف منصوبوں کی تکمیل کی رفتار اور درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں