دربار شاہ شمس تبریز ؒ پر دودھ کی سبیل کا اہتمام
ملتان (کرائم رپورٹر )دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری کے سجادہ نشین مخدوم سید عون رضا شمسی کے زیر اہتمام 40 من دودھ کی سبیل لگائی گئی جہاں پر سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے استفادہ کیا۔
اس موقع پر سید حیدر رضا شمسی،خرم شہزاد موتی والے جنرل سیکرٹری صرا فہ ایسو سی ایشن ، فہیم گردیزی ایڈووکیٹ ،خالد بخاری،شیخ ندیم،سید یوسف رضا شمسی،شیخ پرویز احمد،ملک عبد الطیف کھوکھر،محمد شفیق،،سید فہیم عباس گردیزی ،قاضی سجاد حسین اعوان ،افتخار الحسن،سید توقیر کاظمی سمیت دیگر موجود تھے۔