اوڈ ھ آن لائن گینگ کے دو کارندے گرفتار

اوڈ ھ آن لائن گینگ کے دو کارندے گرفتار

جہانیاں (نمائندہ دنیا ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ڈائریکٹر پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر جہانیاں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث اوڈ گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر خود کو جعلی کسٹم افسر ظاہر کر کے شہریوں کو انعامی رقم، بیرون ملک سے آنے والے پارسل اور دیگر پرکشش آفرز کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے ۔این سی سی آئی اے کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جہانیاں سے گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں