میلسی :محلہ کچا کوٹ میں سیوریج بند، گندا پانی جمع

میلسی :محلہ کچا کوٹ میں سیوریج بند، گندا پانی جمع

شکایات پر کسی نے نوٹس نہ لیا، مکین پریشان، مسئلہ فوری حل کرنیکا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار) اندرون شہر محلہ کچا کوٹ میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گندا پانی روزانہ کی بنیاد پر گلیوں میں جمع ہونے لگا ہے جس سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔رہائشیوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کرائی جا چکی ہیں تاہم تاحال سیوریج لائن کی صفائی یا نکاسی آب کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ نتیجتاً گلیاں گندے پانی سے بھر چکی ہیں جس کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کھڑے پانی سے شدید تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ بچوں اور بزرگوں کو روزمرہ آمد و رفت میں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اہل علاقہ نے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بند سیوریج لائن کو کھلوایا جائے اور نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو اس روزانہ کی اذیت سے نجات مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں