عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری :جمشید دستی

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری :جمشید دستی

عوامی خدمت ،علاقے میں فلاحی منصوبوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہوں

مونڈکا (نامہ نگار )سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی اور رکن پنجاب اسمبلی میاں زاہد اسماعیل بھٹہ نے وسندے والی کے سیاسی و سماجی کارکن مہر خضر حیات سیال کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید احمد خان دستی اور میاں زاہد اسماعیل بھٹہ نے کہا کہ وہ عوامی خدمت ،علاقے میں فلاحی منصوبوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مہنگائی، بجلی و گیس کے بلوں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر سردار اعجاز احمد خان بھٹہ، سردار نعیم خان بھٹہ، سردار منیر احمد خان بھٹہ، سردار شاکر نواز خان بھٹہ، ضیاء الرحمن سومرو اور ملک شعیب بخش کنیرا بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...