میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں سیفٹی تربیتی سرگرمیاں تیز، معائنہ مکمل
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد اور چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میاں محمد سہیل افضل کی ہدایت پر میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں لائن سٹاف اور افسروں کی پیشہ ورانہ، تکنیکی اور سیفٹی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں نو تعینات چیف ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ (ایچ ایس ای) تیمور احمد خان نے ریجنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں پرنسپل وجاہت بچہ اور ایڈیشنل چیف انجینئر سیفٹی سہیل بشیر نے انہیں تربیتی سرگرمیوں، محفوظ ورکنگ طریقہ کار، حادثات کی روک تھام اور جدید سیفٹی معیارات سے متعلق بریفنگ دی۔چیف ایچ ایس ای نے جدید کلاس رومز، جی ایس او لیب، ٹی اینڈ پی لیب، عملی تربیتی یارڈ اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments