ضلع وہاڑی میں سچا کنڈا مہم، درست وزن کی تصدیق جاری

ضلع وہاڑی میں سچا کنڈا مہم، درست وزن کی تصدیق جاری

شہری خریدے گئے سامان کا وزن چیک کرانے لگے ، صارفین نے اقدام کو سراہا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن، ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں سچا کنڈا مہم کامیابی سے جاری ہے ، جس کے تحت مختلف مقامات پر قائم سچا کنڈا کاؤنٹرز پر شہریوں کو خریدے گئے سامان کے وزن اور پیمائش کی تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز وہاڑی عامر رضا ایوبی نے شہر کی مختلف دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں کو مہم سے آگاہ کیا اور درست وزن و پیمائش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ، وزن و پیمائش کے نظام کو مؤثر بنانا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ شہری اعتماد کے ساتھ خریداری کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری بڑی تعداد میں سچا کنڈا کاؤنٹرز پر اپنا خریدا ہوا سامان لا کر وزن اور پیمائش کی تصدیق کروا رہے ہیں۔ عوام نے اس اقدام کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خریداری کے عمل میں شفافیت اور درست وزن کے حوالے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ عامر رضا ایوبی نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران شہریوں کی آرا پر مبنی ویڈیو کلپس بھی ریکارڈ کی جا رہی ہیں، جن میں عوام نے سچا کنڈا کاؤنٹرز کو عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...