ممتاز پارک کی بیوٹیفکیشن ، مقررہ مدت میں مکمل کی جائے : بلال سلیم
عوام کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی خوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر ممتاز پارک کی بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ترقیاتی و تزئینی منصوبے کے تحت مختلف تعمیراتی اور خوبصورتی کے اقدامات پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور معیاری تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ منصوبہ مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments