پی پی ایس سی،پیرا،محکمہ ماحولیات کی بھرتی کیلئے نتائج جاری
متعدد امیدوار کامیاب قرار، چند خالی نشستوں کا فیصلہ آئندہ مرحلے میں ہوگا
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی)نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور محکمہ ماحولیات کی مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں ضلع بہاولنگر کے لیے سارجنٹ ڈرائیور کی 14 آسامیوں پر بھرتی کے عمل میں 10 امیدوار کامیاب قرار پائے ، جبکہ موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث چار نشستیں خالی رہ گئیں۔ اسی طرح ضلع میانوالی میں سارجنٹ ڈرائیور کی 10 آسامیوں کے لیے تمام 10 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ۔
ایک اور نتیجے کے مطابق ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیور کی 14آسامیوں پر تمام 14 امیدواروں کو بھی کامیاب قرار دیا گیا۔محکمہ ماحولیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر اینڈ واٹر گراؤنڈ کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔، جبکہ اسی محکمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیچرل ریسورسز کی ایک نشست پر بھی ایک امیدوار حتمی طور پر منتخب ہوا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے بعد کامیاب امیدواروں کی تقرری کا عمل متعلقہ محکموں کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا، جبکہ خالی رہ جانے والی آسامیوں کے بارے میں آئندہ مرحلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments