گرین کینٹ مہم، داخلی راستوں پر بھرپور شجرکاری مہم شروع
مون سون میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کی اپیل
ملتان (لیڈی رپورٹر)مون سون سیزن کے دوران \\\"گرین کینٹ\\\" مہم کے تحت ملتان کینٹ کے مختلف داخلی راستوں پر شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ مہم پریذیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ ملتان برگیڈیئر سلیم یونس اور ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر آصف حیات، ممبر کینٹونمنٹ بورڈ و ممبر ضلعی امن کمیٹی ڈاکٹر علی، ممبر ضلعی امن کمیٹی یعقوب شیرا، صدر امن کمیٹی ملتان کینٹ عابد خان، اعجاز کریم، گارڈن سپرنٹنڈنٹ چوہدری ظہیر، سینیٹری انچارج حبیب اللہ بابر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے مشترکہ طور پر مختلف اقسام کے پودے لگائے اور گرین کینٹ مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقررین نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں، لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی سرمایہ ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے ، فضائی آلودگی میں کمی لانے اور آنے والی نسلوں کو صاف، صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ مون سون کا موسم شجرکاری کے لیے انتہائی موزوں ہے ، اس لیے ہر شہری کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی نگہداشت کو اپنی قومی اور سماجی ذمہ داری سمجھے تاکہ ملتان کینٹ کو مزید سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست علاقہ بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments