پولیس نے خاتون ، دو بچوں کو دریا چھلانگ لگانے سے پہلے پکڑ لیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تونسہ شریف کی بستی لالوکی کی رہائشی 24 سالہ آسیہ بی بی اپنے 6 سالہ بچے منتشاء فاطمہ اور 3 سالہ مہدی کے ہمراہ گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر ہیڈ تونسہ بیراج پہنچی۔
خاتون کی مشکوک حرکات دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کے اے ایس آئی غلام مصطفیٰ دوران گشت موقع پر پہنچے اور خاتون کو بچوں سمیت محفوظ تحویل میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments