کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑے کے تین واقعات، متعدد افراد زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑے اور گھروں میں داخل ہوکر تشدد کے تین واقعات میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی جھنڈیر میں زمین کے تنازع پر غلام قادر اور اس کے چھ نامعلوم ساتھیوں نے مبینہ طور پر ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں سے حملہ کرکے محمد ریاض اور ممتاز بی بی کو زخمی کردیا۔ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ موضع پنوار جنوبی میں محمد شکیل اور اس کے چار ساتھی مبینہ طور پر رقبے میں داخل ہوئے مجاہد حسین اور اس کے بیٹے محمد سعود کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ سٹی کے موضع رکھ کٹ میں طاہرہ مائی نے الزام لگایا کہ محمد حیات اور صفیہ بی بی رشتہ نہ ہونے کی رنجش پر گھر میں داخل ہوئے ، تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments