دنیاپور میں کسان سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
لودھراں(سٹی رپورٹر ) حکومت پنجاب کے کسان دوست ویژن کے تحت دنیاپور میں کسان سہولت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر چودھری زوار حسین وڑائچ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملک محمد ظفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت دنیاپور ماجد خان موجود تھے ۔ کسان سہولت سنٹر بائیر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے البغداد ٹریڈرز میں قائم کیا گیا ہے ، جہاں کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے معیاری زرعی ادویات، جدید سپرے مشینری، زرعی رہنمائی اور فصلوں کے تحفظ سے متعلق مشاورت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments