بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا شدید احتجاج

 بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا شدید احتجاج

مرمت کے نام پر بجلی بندش 14 گھنٹے سے تجاوز، کارو بار شدیدمتاثر

سکندرآباد (نامہ نگار ) سکندرآباد اور بستی شاہ پور ابھا میں مینٹیننس کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ طویل بندش کے باعث شدید گرمی میں بچوں اور بزرگوں کا برا حال ہے ، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے ، جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ کاشتکار بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ سیاسی و سماجی رہنما ملک فاروق نے کہا کہ بجلی کی طویل بندش سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کرکے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...