شوہر کے ظلم کا شکار خاتون کودارالامان بھجوا دیا گیا
ملتان(کورٹ ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔
عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے سمیرا بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر مجید احمد اس پر شدید جسمانی تشدد کرتا ہے ۔ اب وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے دارالامان بھجوایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments