میپکو، لائن مین گریڈ سیکنڈ ترقی امتحان کے نتائج جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے شعبہ ٹریننگ اینڈ امتحانات نے ڈی جی خان سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے امتحانات کے نتائج جاری کر دئیے ۔
ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ امتحانات میپکو سہیل عباس کے مطابق اسسٹنٹ لائن مین محمد شاہجہان نے پہلی، شعیب کریم نے دوسری جبکہ فیض الحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب امیدواروں میں ماجد اللہ اور ناصر شاہین بھی شامل ہیں۔میپکو انتظامیہ کے مطابق ترقی کے لیے امتحانی عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا، جبکہ کامیاب امیدواروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق اگلے مرحلے میں ترقی دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments