سیوریج نظام کی تبدیلی کے منصوبے آخری مراحل میں داخل
25 ارب روپے کی لاگت سے سکیمیں مکمل ہونگی، کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا
ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کا بوسیدہ سیوریج نظام تبدیل کرنے کے لیے پچیس ارب روپے کے مختلف منصوبوں پر کام اخری مراحل میں داخل ۔ حسین اگاہی بازار ، بر ینڈ روڈ، حسن پروانہ ، طارق اور ابدالی روڈ پر کام کی رفتار تیز ۔نومبر کے آخر تک تمام منصوبے مکمل ہونے سے سیوریج کے مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے ۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی روز نامہ دنیا سے گفتگو ۔شہر کا سیوریج نظام اپنی معیاد پوری کر چکا ہے اور انیس سو کلومیٹر کی لائنیں بوسیدہ ہونے سے سیوریج کے مسائل کافی حد تک بڑھ گئے ہیں جن کو تبدیل کرنے کے حوالے سے پچیس ارب روپے کی مختلف سکیموں پر کام جاری ہے جن کو جلد مکمل کرنے کے لیے ایم ڈی واسا نے متعلقہ حکام کو احکامات دئیے ہیں ۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے نے روز نامہ دنیا کو بتایا کہ واسا کی سکیموں کے لیے فنڈز کی کمی نہیں اور اس لیے تمام سکیموں کو ہی مقررہ ڈیڈ لائن میں پورا کر لیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments