شہراولیا:سینکڑوں واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،شہری صاف پانی سے محروم
ساڑھے چار سو میں سے دو سو پچانوے غیر فعال، ڈی سی کی طرف سے اپ پاک اتھارٹی کو پندرہ روز میں تمام پلانٹس فعال کرنے کا ٹاسک لیکن متعلقہ حکام جواب دینے کے بجائے خاموش
ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اولیائکے ساڑھے چار سو واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے دو سو پچانوے پلانٹس بند ، شہریوں کی اکثریت صاف پانی سے محروم ۔ مخیر حضرات کی مدد سے چلنے والے چند پلانٹس ناکافی، شہریوں کا حکومت سے صاف پانی کی عدم دستیابی پر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اپ پاک اتھارٹی کو پندرہ روز میں تمام بند پلانٹس فعال کرنے کا ٹاسک لیکن متعلقہ حکام نے ڈیڈ لائن پر کوئی جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی، ڈپٹی کمشنر بھی صورتحال سے پریشان ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کاکہنا ہے کہ بند پلانٹس کو چلانا ترجیح ، کاوشیں کر رہے ہیں جس سے صاف پانی کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال کافی حد تک بہتر ہو جائے گی ۔واضح رہے کہ ملتان میں ساڑھے چار سو واٹر فلٹریشن پلانٹ ہیں جن میں سے دو سو پچانوے پلانٹس فلٹر تبدیل نہ ہونے اور خراب مشینری کے باعث بند پڑے ہیں جن کو فعال کرنے کے لیے اب پاک اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا فنڈ درکار ہے اور اسی لیے اتھارٹی کے حکام بند پلانٹس کو فعال کرنے کے حوالے سے کوئی بھی ڈیڈ لائن دینے کو تیار نہیں جس سے شہریوں کی بڑی تعداد صاف پانی کی سہولت سے محروم ہو چکی ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا موقف ہے کہ بند پلانٹس کو چلانا ترجیح ہے جس کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں اور جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments