عدالت میں فرضی بیان حلفی جمع کرانے پر 2افراد پر مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر )عدالت میں جعلی و فرضی بیان حلفی جمع کرانے کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
چہلیک پولیس کو خاتون مدعیہ نے بتایا کہ ملزمہ نفیسہ بی بی نے حسن بخش کا عدالت عالیہ میں بیان حلفی ا سٹامپ جمع کرایا جس کی تصدیق کرنے پر جعلی و فرضی پایا گیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments