نشتر:سکیورٹی گارڈز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں فاقے

نشتر:سکیورٹی گارڈز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں فاقے

نجی کمپنیاں ہسپتال انتظامیہ سے سختی سے بات کریں تومعاملہ حل ہوسکتا،متاثرین

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے نجی کمپنی کے زیر انتظام بھرتی کئے گئے 200 سے زائد سکیورٹی گارڈز کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جمعرات کے روز ایک خاتون سکیورٹی گارڈ نے گیٹ نمبر 5 پر احتجاج شروع کر دیا، جس پر انتظامیہ کو فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لینا پڑا۔بعد ازاں دیگر مرد سکیورٹی گارڈز بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ۔ سکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ بعض ملازمین کو تین ماہ جبکہ بعض کو چار سے پانچ ماہ ہو چکے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور قرض لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ ہر ماہ تنخواہ کے انتظار میں گزر جاتا ہے، نجی سکیورٹی کمپنی کے مالکان سے ہسپتال اور یونیورسٹی انتظامیہ سختی سے معاملات طے کرے تو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے جبکہ نئے مالی سال کے آغاز کے باعث بعض معاملات زیر التوا ہیں۔ انتظامیہ نے کمپنی کو 24 گھنٹوں کے اندر سکیورٹی گارڈز کی مکمل تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر سکیورٹی گارڈز نے احتجاج ختم کردیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر مقررہ وقت میں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...