کوٹ ادو : استقبال ربیع الاول ریلی، علماء اور شہریوں کی شرکت
کلمہ چوک سے پریس کلب تک ریلی ، گل پاشی اور شہداء کیلئے دعائیں
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) یکم ربیع الاول کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی کلمہ چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں علماء کرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان قاری غلام عباس نورانی نے کی۔ شرکاء نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام پیش کیا جبکہ نعرئہ رسالتؐ کی صداؤں سے فضا گونجتی رہی اور راستے میں شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ علماء کرام نے کہا کہ ربیع الاول سیرتِ طیبہ، اتحاد، اخوت، رواداری اور امن کا درس دیتا ہے ، جس پر عملی زندگی میں بھی عمل کرنا چاہیے ۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ سانحہ مظفرگڑھ کینال کے شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے بھی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments